Global Editions

اینٹی کرپشن کیس مینجمنٹ کا نیانظام متعارف

حکومت پنجاب نے اپنے انتظام کو بہتر بنانے کیلئے محکمہ انسداد رشوت ستانی میں اینٹی کرپشن کیس مینجمنٹ کا نظام متعارف کروایا ہے۔ اے سی سی ایم ایس ( ACCMS) محکمہ انسداد رشوت ستانی کے افسران کو تحقیقات، تفتیش اور درخواستوں کی رجسٹریشن میں سہولت فراہم کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔یہتمام معلومات ایک ماوئس کلک کے فاصلے پر ہونے کے سببنئے نظام کے تیز ترین احتسابی عمل سےممکن ہو گئیہے ۔ ماضی میں کیسز میں اس لئے تاخیر ہو جاتی تھی کہ محکمہ اینٹی کرپشن کے ملازمین کسی اہم دستاویز کی گمشدگی کا بہانہ تراشتے تھے لیکن اب تمام معلومات آن لائن ہونے کے سبب ایسے بہانے ممکن نہیں رہے۔ دستاویزات کی چھان پھٹک کے ذریعے کسی بھی سرکاری ملازم کو بدعنوانی سے پاک قرار دینا نہایت آسان تھا۔ اب اے سی سی ایم ایس ( ACCMS)کے نظام تک رسائی رکھنے والا اینٹی کرپشن کاکوئی بھی افسرکسی بھی کیس کے بارے میں معلومات فوری حاصل کرسکتا ہے۔ یہ نظام خاص کر محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران کیلئے ہی بنایا گیا ہےتاکہ محکمے کی کارکردگی بارےآگاہی رہے۔ افسران سسٹم پر جاکر اپنا اکائونٹ کھولتے ہیں اور اپنے حد اختیار کے مطابق معلومات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس نظا م کے ذریعے کسی بھی سرکاری ملازم کیخلاف درخواست دی جا سکے گی۔ جس کے بعداس سرکاری ملازم کے خلاف تحقیقات شروع ہوں گی اور اگر وہ ملوث پایا گیا تو ملزم کیخلاف مقدمہ دائر کر لیا جائے گا۔ اینٹی کرپشن کے با اختیار افسران اس سسٹم کے ذریعے مخصوص ملزم، ضلع، شکایت کنندہ یا علاقے سے متعلق معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس طرح وہ کام میں پیش رفت دیکھنےکے ساتھ ساتھ جرائم کے مختلف رحجانات کا بھی اندازہ کر سکتے ہیںجس سے انہیںپالیسی بنانے میں مدد مل سکتیہے۔

3

4

Read in English

Authors
Top