Global Editions

الیکٹرک کارسستی ہو گئی، صرف 32 لاکھ روپے میں

معروف کار ساز ادارے ٹیسلا نے الیکٹرک کار کا نیا ماڈل متعارف کر ا دیا ہے ۔” ماڈل 3″ اس لحاظ سے بھی قابل ذکر ہے کہ اس قیمت ٹیسلا کمپنی کی دیگر گاڑیوں کی نسبت آدھی ہے۔ اس نئے ماڈل کی گاڑی کی قیمت ابتدائی طور پر 35000 ہزار ڈالرز رکھی گئی تھی تاہم وفاق اور ریاستوں کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں پر دی جانیوالی سبسڈی کے باعث ٹیسلا کے اس نئے ماڈل کی قیمت پر مزید چھوٹ دی گئی جس کے بعد اس قیمت اب 30000 ہزار ڈالر ہو گی اور یہ گاڑی 220 ڈالر فی مہینہ لیز پر بھی دستیاب ہو گی۔ اس گاڑی کو ٹیسلا کمپنی کے مسقبل کے منصوبہ جات کے لئے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے کمپنی نے امید ظاہر کی ہے کہ سال 2020 ء تک” ماڈل 3 “کی پانچ لاکھ گاڑیاں فروخت کی جائیں گی۔ ٹیسلا کی جانب سے نئی گاڑی بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے میدان میں بہت پزیرائی حاصل کر سکتی ہے کیونکہ یہ گاڑیاں نہ صرف ماحول دوست ہیں بلکہ یہ زیادہ موثر اور فیول کے مقابلے میں کم خرچ بھی ہیں۔ تاہم الیکٹرک گاڑیاں مارکیٹ میں آنے سے ایک جانب تو مقابلے کی فضا پیدا ہو رہی ہے تو دوسری جانب اس امر کی بھی ضرورت محسوس ہو رہی ہے کہ ان گاڑیوں کی چارجنگ کے لئے زیادہ سے زیادہ عوامی مقامات پر چارجنگ سٹیشنز قائم کئے جائیں۔ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی چونکہ زیادہ کھپت شہروں میں ہے اس لئے زیادہ لوگ ان گاڑیوں کو اپنے گھروں کے گیراج یا گھروں کے باہر چارج کرتے ہیں تاہم اب حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔ شہروں کے اندر بھی ایسے لوگ قیام پزیر ہیں جو کرائے کے گھروں یا اپارٹمنٹس میں قیام کرتے ہیں ان کے لئے ممکن نہیں کہ وہ اپنے عارضی قیام کی جگہ پر ایسے چارجنگ یونٹ نصب کرا سکیں۔ الیکٹرک گاڑیاں استعمال کرنے والوں نے کئی مرتبہ شکایت کی ہے کہ انہیں اپنی گاڑیاںچارج کرنے کے عوض نجی کمپنیوں کو پانچ سے دس ڈالرز ادا کرنے پڑتے ہیں اوراس ضمن میں بڑی رکاوٹ یہ ہے کہ ان کے سٹیشنز عموماً ہارڈ یا سافٹ وئیر مسائل کا شکار رہتے ہیں اور خراب ہونے کے باعث ہفتوں بند بھی رہتے ہیں جن کی وجہ سے ان گاڑیوں کے مالکان کو شدید پریشانی سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گاڑیاں صرف رات کے اوقات میں ہی چارج کی جا سکتی ہے دن کے اوقات میں گاڑیاں چارج کرانا ممکن ہی نہیں ہوتا۔ انہی وجوہات کی بناء پر ٹیسلا نے اپنے چارجنگ سٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ یہ سہولت اپنے صارفین کے لئے ؎مفت فراہم کریگی۔ ٹیسلا کمپنی اپنے سوپر چارجرز کی مدد سے گاڑیوں کو تیس سے چالیس منٹ میں چارج کر دیگی۔

تحریر: ریان براڈلے (Ryan Bradley)

Read in English

Authors

*

Top