آپ کے کمپیوٹر یا موبائل انٹرنیٹ پر غیر ضروری اشتہارات روکنے کیلئے ایسے سوفٹ وئیرز کا استعمال اب بڑے پیمانے اور تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اشتہارات کو روکنے کے اس تیزی سے بڑھتے ہوئے رحجان سے میڈیا کمپنیاں اس سوچ میں پڑگئی ہیں کہ ریونیو کوبڑھانے کیلئے کیا کام کیا جائے جس سے لامحدود تعداد میں فری ویب سائٹس اور موبائل ایپلیکشنز کے اشتہارات چلائے جاسکیں۔ بہت سے لوگ اپنے کمپیوٹرز پر اشتہارات روکنے کے سوفٹ وئیرز استعمال کررہےہیں۔ ان لوگوں کی 2012 ء سے لے کر 2015ء تک تعداد چار گنا بڑھ چکی ہے۔ جبکہ موبائل آلات پر اشتہارات روکنے والے سوفٹ وئیرز کے استعمال کا اندازہ کرنا مشکل ہے۔ کچھ مارکیٹوں میں ایک تہائی ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر استعمال کرنے والے اشتہارات کی اجازت نہیں دیتے۔اشتہارات روکنے کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ ان میں ویڈیوز شامل ہوتی ہیں جو کمپیوٹر کی رفتار کو سست کردیتی ہیں۔
اشتہارات روکنے کے سوفٹ وئیرز کے استعمال میں اضافہ

«Previous Post: عالمی درجہ حرا رت میں خطرناک شرح سے اضافہ
Next Post: » مستقبل کے کاروبارمیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کردار