Global Editions

ازخود سیکھنے کی صلاحیت رکھنے والا روبوٹ تیار

وئیر ہائوسز میں روزمرہ کام کاج کے لئے نیا روبوٹ تیار کر لیا گیا ہے اس روبوٹ کی خوبی یہ ہے کہ یہ کسی بھی کام کے لئے پروگرام نہیں کیا گیا بلکہ یہ ازخود سیکھتا اور فرائض انجام دیتا ہے۔ اس روبوٹ کو کیلیفورنیا کی ایک کمپنی کنیما سسٹمز (Kinema Systems) نے تیار کیا ہے اور یہ روبوٹ مختلف حجم کے ڈبوں کو اٹھانے اور انہیں توڑنے کے لئے نقل پذیر تختہ پر رکھ سکتا ہے۔ مختلف بڑے سٹورز یا وئیر ہائوسز میں یہ ایک معمول کا کام ہے جہاں مختلف کمپنیوں کی جانب سے سپلائی وصول ہونے کے بعد پیکنگ والے ڈبوں کو رکھا اور بعد ازاں تلف کیا جاتا ہے۔ ان روبوٹس کے لئے ایک سادہ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ ڈبوں کو تھامنے کے لئے روبوٹ ہوا کو اندر کی جانب آہستگی سے کھینچنے کی تکنیک استعمال کی گئی ہے۔ لیکن اس کے لئے نہایت جدید کمپیوٹر ویژن اور مشینی آموزش کو بھی بروئے کار لایا گیا ہے تاکہ روبوٹ ازخود یہ فیصلہ کر سکے کہ اس نے یہ ٹاسک کس طرح مکمل کرنا ہے۔ اس طرح ان روبوٹس کو مکمل طور ہر کسی ٹاسک کو مکمل کرنے کے لئے پروگرام نہیں کیا گیا تاہم یہ ازخود خود کو صورتحال اور ٹاسک کے مطابق خود کو پروگرام کرتا ہے تاکہ وہ ان باکسز کو اٹھا سکے اور پھر اس ریمپ پر رکھے جو ان باکسز کو آگے دھکیلے گا۔ یہ ڈبے وزن اور حجم میں مختلف ہو سکتے ہیں اور روبوٹ ازخود یہ فیصلہ کرتا ہے کہ اس نے کس وزن اور حجم کے ڈبے کو کسطرح اٹھانا ہے۔ روبوٹ اس بات کو فیصلہ کرنے میں چند سیکنڈ صرف کرتا ہے اور اس کے بعد ڈبے کو اٹھانے میں ایک سیکنڈ سے کم وقت صرف کرتا ہے۔ انسان اسی نوعیت کے کام کے لئے چھ سیکنڈ فی ڈبہ استعمال کرتا ہے۔ اس طرح روبوٹ یہ کام انسان کے مقابلے میں زیادہ کم وقت میں مکمل کر سکتا ہے۔ کنیما سسٹمز کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو سچن شیتا (Sachin Chitta) کا کہنا ہے کہ ان روبوٹس میں ٹو ڈی اور تھری ڈی کا امتزاج ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ روبوٹ مشینی آموزش کے ذریعے سیکھنے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔ سیکھنے کی صلاحیت رکھنے کے باعث یہ روبوٹ مختلف ماحول میں کام کر سکتے ہیں۔ تاہم شیتا نے اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا کہ یہ روبوٹ ازخود کس طرح سیکھ سکتے ہیں۔ یونیورسٹی آف کیلفورنیا بارکلے کے پروفیسر کین گولڈبرگ (Ken Goldberg) کا کہنا ہے کہ یہ بہت اہم پیشرفت ہے اور اس کی مدد سے دنوں کا کام گھنٹوں میں مکمل کیا جا سکتا ہے۔

تحریر: ول نائیٹ (Will Knight)

Read in English

Authors

*

Top