Global Editions

اب صرف وہ سنیں جو آپ سننا چاہتے ہیں، نئے ائیر پیس فروخت کیلئے پیش

شہروں میں بڑھتی ہوئی آبادی اور ٹریفک نے شور میں اضافہ کر دیا ہے۔ جہاں بھی جائیں آپ کو شور کی زحمت اٹھانا ہی پڑتی ہے اور یہ شور اس وقت زیادہ ذہنی کوفت کا سبب بنتا ہے جب آپ کو یکسوئی درکار ہو۔ اسی ذہنی کوفت کے ازالے کے لئے ڈوپلرز لیب (Doppler Labs) نامی ادارے نے ایک نیا ہیڈسیٹ متعارف کرایا ہے جو آپ کو اس کوفت سے نجات دلا سکتا ہے۔ اس کی مدد سے آپ صرف وہ آوازیں سن سکتے ہیں جن کو آپ سننا چاہتے ہیں اور غیر ضروری شور سے نجات پا سکتے ہیں۔ اس وائر لیس ہیڈ فون کو بلیو ٹوتھ کے ذریعے سمارٹ فون میں انسٹال ایک ایپلی کیشن کے ذریعے منسلک کیا جاتا ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ہیڈ سیٹ لگا کر ایپ میں موجود میوزک ہی سن سکیں گے۔ یہ ہیڈ سیٹ اور ایپ مختلف انداز میں کام کرتی ہے اور یہی اس کی خوبی ہے کہ آپ وہ آواز نہیں سن سکیں گے جو آپ سننا نہیں چاہتے۔ مثال کے طور پر آپ شہر کی سڑکوں سے گزر رہے ہیں اور وہاں کوئی موسیقار اپنے آلات کے ساتھ میوزک بجانے میں مصروف ہے آپ ایپ میں موجود فلٹر “aphex” کو آن کرینگے تو آپ کو وہ آوازیں میٹھی اور نرم دھنوں میں سنائی دینگی۔ اسی طرح اگر آپ دفتر میں ہوں اور کمرے میں موجود آلات مثال کے طور پر کمپیوٹر سرور کی آواز سے اپ کی یکسوئی متاثر ہو رہی ہو تو آپ اس ایپ کی مدد سے آواز کا والیم کم کر کے اس سطح تک لا سکتے ہیں جہاں یہ آپ کی یکسوئی کو متاثر نہ کر سکے۔ اسی طرح مکمل خاموشی کے لئے آپ اس ایپ میں موجود فلٹر “Office (ambient)” پر کلک کرینگے تو یکسر خاموشی چھا جائے گی۔ اس کے علاوہ بھی اس ایپ میں کئی طرح کے فلٹرز موجود ہیں جن سے آپ لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ یہ ہیڈ سیٹ اگرچہ وسیع پیمانے پر عام شہریوں کے لئے دستیاب نہیں ہے تاہم فی الحال ڈوپلرز لیب نے اس کے لئے ایک کک سٹارٹ مہم شروع کی ہے جس کے تحت وہ اپریل میں ہونے والے Coachella Music Festival کی ٹکٹ خریدنے والوں کو یہ ہیڈ سیٹ 199 ڈالرز میں فروخت کے لئے پیش کرینگے۔ اس کمپنی نے اس آلے کی تیاری کے لئے 17 ملین ڈالرز کی فنڈ ریزنگ کی تھی اور اب امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ آلہ عام شہریوں کے لئے اس سال کے آخر تک دستیاب ہوگا۔ اس ضمن میں کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افیسر اور شریک بانی نوہچ کرافٹ (Noah Kraft) کا کہنا ہے کہ یہ ایک مکمل اور موثر پراڈکٹ ہے اور یہ کافی سودمند بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ہیڈ سیٹ کی قیمت 199 ڈالرز سے لیکر 299 ڈالرز کے درمیان ہو گی۔ ان ہیڈفونز کو چارج کرنے کے لئے چارجر بھی ساتھ دستیاب ہونگے۔

تحریر: ریچل میٹز (Rachel Metz)

doppler.2x1350
doppler.3x2300

Read in English

Authors

*

Top