Global Editions

آئندہ ٹیکنالوجی ملازمتیں کہاں ہوں گی

ایک تجزئیے کے مطابق پوری دنیا خصوصاً امریکہ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھSTEM) سے متعلق مختلف پیشوں میں ملازمتوں کی طلب بڑھ رہی ہے اور توقع ہے کہ 2022 ء تک ان میں مزید اضافہ ہو گا۔ صرف امریکہ ہی کی مثال لے لیں وہاں 580 پیشوں میں سے 35 (STEM) سے متعلق مختلف پیشوںکی ڈیمانڈمیں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہی۔ ملازمتیں تلاش کرنے کی ویب سائٹ گلاس ڈورGlassdoor) کے چیف اکانومسٹ اینڈریو چیمبرلین (Andrew Chamberlain) کے مطابق تقریباً آدھی ملازمتیںڈ یٹا سائنس اور کمپیوٹر پروگرامنگ میں فراہم کی جارہی ہیںجو کہ روائتی طور پرٹیکنالوجی انڈسٹریزہی سے تعلق رکھتی ہیں۔ باقی کی بچی ہوئی ملازمتیں ڈ یٹا ذخیرہ کرنے کی یا پھرڈ یٹا پراسیس کرنے کی رہ جاتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ ہی میں ان کی ویب پر زیادہ تر جو ملازمتیں پوسٹ کی گئیں ہیں ان میں 13ہزار ملازمتیں سوفٹ وئیر انجنئیرز، 1568 ڈیٹا سائنسدانوں کیلئی، 1691 پروگرامنگ اینالسٹ اور 4033 ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹر کیلئے ہیں۔ چیمبرلین کا کہنا ہے کہ اس وقت امریکہ میں ماہانہ 2 لاکھ 30 ہزار ملازمتیں پیدا ہورہی ہیں جن میں سے 60 سے 75 فیصد انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق نہیں ہیں۔ امریکی حکومت کا خیال ہے کہ 2022 ء تک سائنس ، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھ میں 62 فیصد ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔ بوسٹن میں پارٹنرز ہیلتھ کئیر کمپنیPartners Healthcare) نے اپنے نئے طبی ریکارڈ کے نظام کے نفاذ کیلئے 600 آئی ٹی کے ماہرین بھرتی کئے ہیں۔

ایک اور شعبہ توانائی کا ہے جس میں بہت زیادہ ڈیٹا مرتب کیا جاتاہی۔ جس میںتجزیاتی سوفٹ وئیرز کی فراہم کردہ معلومات کے ذریعے اندازے لگائے جاتے ہیں کہ کہاں کنواں کھودنا ہے اور کتنی گہرائی تک کھودنا ہی۔ وہاں پر بھی ٹیکنالوجی ماہرین کی ضرورت رہتی ہی۔ اسی طرح بہت سے غیرسائنسی شعبے ایسے ہیں جن میں آئی ٹی ٹیکنالوجسٹ کی ضرورت ہوتی ہے جیسے ایڈورٹائزنگ ہی۔ آسٹن اشتہاری کمپنی ٹی تھریT3) کے سی ای او گے گیڈسGay Gaddis) کو تجربہ کار ڈیزائنرز، اینڈرائیڈ ڈیویلپرز اور ڈیٹا کا تجزیہ کرنے والوں کی ضرورت ہی۔

اسی طرح امریکہ کے لیبر سے متعلق اعدادوشمار اکٹھے کرنے والے محکمے نے اعلان کیا ہے کہ اگلے دس سالوں میں جینیاتی مشیروں، مارکیٹ ریسرچ اینالسٹ اور انفارمیشن سیکورٹی اینالسٹ کی 30 فیصد یا اس سے زائد ملازمتیں ملیں گی۔ اسی طرح سول اور پٹرولیم انجنئیرنگ سے متعلق ملازمتیں 20 سے 29 فیصد پیدا ہوں گی۔ فزیشن معاونین اور نرسنگ میں 30 فیصدملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔

تحریر: ٹم ملانی

Authors
Top